Seemab muzaffar biography examples
Muzaffar Abdali is one of the few poets who has a novelty in his writing....
Seemab Muzaffar
سیماب مظفر
اس بڑی بڑی آنکھوں اور من موہنی صورت والی سیماب صفت لڑکی سے میں پہلی بار کوئین میری کالج لاہور میں ملی تھی۔ جانتی تو اسے پہلے سے تھی کہ لڑکپن اس دور میں جب میرے کالمز اور کہانیاں پھول رسالے میں چھپتے تو ساتھ پھول کی تقاریب میں یہ پیاری سی لڑکی بھی تواتر سے نظر آتی رہتی تھی۔ وہ تو جب میں نے کوئین میری کالج میں ایڈمشن لیا تو وہاں اسے دیکھ کر فوراً پہچان لیا۔ پھر تعارف ہوا اور وہیں سے ہماری گہری دوستی کی ابتدا بھی ہوگئی۔ یہ تھی "سیماب مظفر"۔
جی ہاں شادی آن لائن والی سیماب، "کلموہی" ڈرامے والی سیماب۔
" دنیا آن جی ٹی روڈ " والی سیماب۔
مگر یہ دور تھا اسکے کیرئر کی ابتدا کا دور۔
اگر آپ کبھی سیماب سے ملے ہوں تو جان جائیں گے کہ یہ لڑکی پوری اسم بامسمی ہے۔ یعنی سیماب صفت۔۔ پارہ بھرا ہے اس میں۔ کالج لائف میں سیماب نے وائس اوور سے یہ سفر شروع کیا تھا اور ان دنوں جب ہم بچلرز کر رہے تھے تو وہ ساتھ ساتھ ریڈیو بھی کر رہی تھی۔
میں سیماب کو"سیماب صفت" یونہی نہی کہا کرتی تھی، سیماب صرف پڑھائی اور extracurricular activities میں ہی گولڈ میڈل لانے والی نہیں، بلکہ اسکا ٹ